ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شمالی کوریائی میزائل جاپانی سر زمین کے اوپر سے گزرا تھا: جنوبی کوریائی جنرل

شمالی کوریائی میزائل جاپانی سر زمین کے اوپر سے گزرا تھا: جنوبی کوریائی جنرل

Tue, 29 Aug 2017 23:09:24  SO Admin   S.O. News Service

سیول،29اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ منگل کے روز شمالی کوریا کی جانب سے ٹیسٹ کے لیے فائر کیا گیا بیلسٹک میزائل جاپانی جزیرے ہوکائیڈو کے اوپر سے گزرتے ہوئے بحر الکاہل میں گرا ہے۔ جنوبی کوریائی جنرل نے شمالی کوریائی میزائل کو جاپانی جزیرے کے اوپر سے روانہ کرنے کو انتہائی خطرناک دھمکی سے تعبیر کیا ہے۔ جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ اس پر شمالی کوریا سے سخت احتجاج کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اُن کا ملک اپنے لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے چوکس ہے۔
 


Share: